گلگت بلتستان حکومت نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی
موسم سرما میں دفتری اوقات کار 9 سے 4 بجے تک ہوگا
گلگت بلتستان حکومت نے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہفتہ وار دو چھٹیوں میں سے ایک کی کمی کردی، اب ہفتے میں صرف اتوار کے روز سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ہفتے کی چھٹی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب موسم سرما کے دوران دفاتر کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے جس کے تحت 31 مارچ 2019 تک سرکاری دفاتر صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔