چیف سلیکٹر کو قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس کھٹکنے لگی
ہاکی میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو غیر معمولی بنائے بغیر نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے، اصلاح الدین
KARACHI:
چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی کو قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس کھٹکنے لگی۔
چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پلیئرز کی فٹنس معیار کے مطابق نہیں تھی۔
اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ جدید ہاکی میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو غیر معمولی بنائے بغیر تسلی بخش نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ ٹیم منیجمنٹ سے کہوں گا کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کے ساتھ طویل سیشنز کا اہتمام کرے جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھر پور کام کیا جائے۔
اصلاح الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستانی ٹیم کا پنالٹی کارنر اور پنالٹی شوٹ آﺅٹ کا شعبہ شاندار رہا اور کھلاڑیوں نے نامساعد حالات کے باوجود عمدہ پرفارم کر کے میچز کے نتائج اپنے نام کئے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں بھی کھلاڑیوں کو واجبات نہ ملنا افسوس ناک ہے، کھلاڑی اسی وقت اپنے کھیل پر فوکس کر سکیں گے جب انہیں کسی بھی طرح کے مالی مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ملکی ہاکی کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا۔ حکومت فوری طور پر پی ایچ ایف کو فنڈز جاری کرے تاکہ رواں ماہ برس میں شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریاں بھر پور انداز میں کی جا سکیں۔