کراچی حصص مارکیٹ میں تیزی 216 پوائنٹس ریکور

انڈیکس 22136 ہوگیا، 224 کمپنیوں کے دام، مارکیٹ سرمائے میں 40 ارب کااضافہ


Business Reporter June 20, 2013
انڈیکس 22136 ہوگیا، 224 کمپنیوں کے دام، مارکیٹ سرمائے میں 40 ارب کااضافہ۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے سرکلرڈیٹ رقم چند دنوں میں جاری ہونے کی اطلاعات اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈسے قرضوں کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے کی توقعات کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ایک بار پھر تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی22000 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

59.10 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں40 ارب 20 کروڑ44 لاکھ77 ہزار832 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میںتیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی اطلاع نے بھی کیپٹل مارکیٹ کی سرگرمیوںپر مثبت اثرات مرتب کیے اور آئل اینڈ گیس، سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری زوروں پر رہی تاہم بینکنگ سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب رہا،



کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس216.09 پوائنٹس کے اضافے سے22135.72 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 173.56 پوائنٹس کے اضافے سے17197.57 اور کے ایم آئی30 انڈیکس558.43 پوائنٹس کے اضافے سے 38037.69 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت 11.61 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر30 کروڑ62 لاکھ87 ہزار 460 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 379 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں224 کے بھائو میں اضافہ، 133 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھائو70 روپے بڑھ کر1780 روپے اور وائتھ پاکستان کے بھائو48 روپے بڑھ کر1700 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔