پی پی ایل کا سانگھڑ میں تیل وگیس ذخائر دریافت کرنے کااعلان

ایکس ون وافق نامی کنویں میں ہائیڈروکاربن زونز کی نشاندہی، پہلی جانچ مکمل

تمام زونز کی جانچ مکمل ہونے پرتیل وگیس کے مجموعی ذخائر کا تعین کیا جا سکے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافتی کنوئیں وافقX-1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

اس کنوئیں کی کھدائی کا آغاز 17 فروری 2013 کو ہوا جسے 21 مئی 2013 کو3550 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا، وائر لائن لوگز کی بنیاد پر ہائیڈروکاربن کے بہت سے زونز کی نشاندہی کی گئی جن کی جانچ جاری ہے، لو ورگورو فارمیشن میں مختلف چوک سائزوں پر پہلی جانچ کے دوران 5.9۔7.4 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور40 تا 45 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ حاصل ہوئے جس سے وافق X-1 میں تجارتی مقاصد کے لیے گیس اور کنڈنسیٹ کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔




دوسری جانچ جو ابھی جاری ہے اس میں 32/64 انچ چوک میں ابتدائی طور پر 16.8 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور144 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ حاصل ہوئے، باقی ممکنہ زونز کی بھی جانچ کی جائے گی جس کے بعد اس کنوئیں سے ہائیڈرو کاربن کے حصول کی مجموعی صلاحیت کا تعین کیا جائیگا، اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں توانائی کے موجودہ بحران میں تیل وگیس کی طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ہوگی۔
Load Next Story