تاجروں اور ڈاکٹرز کے بعد فنکاروں کو بھی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں
اداکارہ سجل سے4لاکھ روپےبھتہ مانگا گیا،بھتہ خوروں نےکراچی کومرکزبنالیا،نبیل،فنکارخواہشات کےپیچھےنہ بھاگیں،حنادلپزیر.
پاکستان میں صنعتکاروں، تاجروں، ڈاکٹرزاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکے بعد فنکاروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔
گزشتہ روز پاکستانی کی مقبول اور کم عمر اداکارہ سجل علی کو4 لاکھ روپے کی پرچی دی گئی اور ساتھ میں پیکٹ میں2 گولیاں بھی موجود تھیں، نامعلوم افراد کی اس واردات کے بعد اداکارہ سجل علی نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ کوعارضی طور پر چھوڑ دیا ہے، اس واقعے کی خبر روزنامہ ایکسپریس میں شائع ہونے کے بعد فنکاروں اور سیاسی جماعتوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فنکار حساس دل کا مالک ہوتا ہے، اس کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا پیش آنا شرم کی بات ہے۔
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو میں اداکار نبیل نے کہا کہ پاکستان میں اگراس طرح کے حالات مسلسل رہے تو لوگ یہاں سے ہجرت کرجائیں گے، حکومت پاکستان کواس مسئلے کا حل نکالنا ہو گا، بھتہ خوروں نے کراچی کو اپنا مرکز بنایا ہوا ہے، یہ ملک کا سب سے بڑاصنعتی شہر ہے اگر سارا پیسہ عوام کا بھتہ خوروں کو چلا جائے گا توپاکستان کیاخاک ترقی کرے گا، اداکارہ حنا دلپزیر کا کہنا تھا کہ دراصل ہو یہ رہا ہے کہ ہمارے ہاں فنکار ایک ڈرامے میں کام کرکے مقبول ہوجاتے ہیں تو وہ اپنی خواہشات کو وسیع کرلیتے ہیں۔
اگر فنکاروں کو پرچیاں ملتیں توسب سے پہلے سینئر فنکاروں کو ملتیں، اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ فنکاروں کو کس مد میں بھتے کی پرچیاں دی جا رہی ہیں، ہماری گورنمنٹ کوچاہیے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے، اداکار قیصرخان نظامانی نے کہا کہ سجل ہماری انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی کمال کی اداکارہ ہے، اس کے ساتھ اس طرح کی صورت حال پیش آناقابل مذمت ہے۔