الیکٹرانک مارکیٹ کے سابق صدر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
واقعے کے بعد ملزم پنجاب فرار ہو گیا تھا اورچند روز قبل ہی زخمی حالت میں کراچی پہنچا تھا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے سابق صدر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ نمبر 26 میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم مناظر عرف رونی ولد فیض احمد کو گرفتار کر لیا، ایس آئی یو پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم جنوری میں شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے سابق صدر عرفان خان کے قتل میں ملوث ہے۔
انھوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم پنجاب فرار ہو گیا تھا اورچند روز قبل ہی زخمی حالت میں کراچی پہنچا تھا، پہلے علاج کے غرض سے عباسی شہید اسپتال گیا اور اس کے بعد جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں داخل ہوگیا تھا، انھوں نے بتایا کہ عرفان خان کے قتل کی واردات کے عینی شاہد نے بھی ملزم کو شناخت کرلیا ہے ،گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، کارلفٹنگ سمیت دیگر سنگیں جرائم کی متعدد وارداتوں ملوث ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مناظر کو3روز قبل سائٹ اے تھانے کی حدودسے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ بھتے کی رقم وصول کرنے آیا تھا ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی اورجوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا تھا جسے سائٹ پولیس نے ہی جناح اسپتال میں داخل کرایا تھا اور سائٹ پولیس کے علم میں یہ بات تھی کہ ملزم کسی اہم واردات میں ملوث ہے جس کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے جناح اسپتال سے گرفتاری ظاہرکردی۔