فلم ’زیرو‘میں میرا کردار انتہائی چیلنجنگ ہے انوشکا شرما

اگر میں یہ کردار ادا کرنے سے پیچھے ہٹ جاتی تو یہ میری ہار ہوتی، انوشکا شرما


ویب ڈیسک November 02, 2018
اگر میں یہ کردار ادا کرنے سے پیچھے ہٹ جاتی تو یہ میری ہار ہوتی، انوشکا شرما (فوٹو : فائل)

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے فلم 'زیرو' میں اپنے کردار سے متعلق بتادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے فلم 'زیرو' میں اپنے کام کے حوالے سے بتایا کہ 'میں کنگ خان کی فلم میں عافیہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہوں جو کہ 'سیریبرل پیلسی' نامی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہوسکتی۔

انوشکا شرما نے کہا کہ فلم میں میرے لیے یہ کردار نبھانا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا اور میرے نزدیک اس کردار میں ڈھلنے کا ایک ہی طریقہ کرسی پر بیٹھنے کی تربیت تھی اور پھر یہی ہوا کہ میں اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کر گزارنے لگی کیوں کہ بطور اداکارہ اس طرح کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ یہ کردار میرے لیے بہت مشکل اور ایک تحفہ بھی تھا لیکن اگر میں یہ کردار ادا کرنے سے پیچھے ہٹ جاتی تو یہ میری ہار ہوتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو فلم 'زیرو' کے ٹریلر کا تحفہ

واضح رہے کہ انند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم 'زیرو' میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں