پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکرٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے154 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا


ویب ڈیسک November 02, 2018
گرین شرٹس نے مسلسل 11 ویں سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا، فوٹو: اے ایف پی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی یوں گرین شرٹس نے مسلسل 11 ویں سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان 40 رنز کی شراکت قائم ہوئی،40 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ بابراعظم نے 40 رنز بنائے۔آصف علی 38 اور شعیب ملک 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 154 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرکے سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی یوں گرین شرٹس نے مسلسل 11 ویں سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ کیوی ٹیم نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلی ہی گیند پر کولن منرو نے چھکا لگا کرعماد وسیم کا استقبال کیا، فلپس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم منرو کا لاٹھی چارج جاری رہا اور وہ کھل کر اسٹروکس کھیلتے رہے، ان کی باری کا خاتمہ محمد حفیظ نے کیا ، وہ 44 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ گرینڈ ہومے 4 اور ٹیلر 3 رنز پر چلتے بنے۔

83 کے مجموعے پر 4 بلے بازوں کو پویلین لوٹنے پر کپتان ولیمسن نے اینڈرنس کے ساتھ مل کر 42 رنز جوڑے ، ولیمسن 37 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔آل راؤنڈر اینڈرنس نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ سیفرت11، ساؤتھی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے 3، حفیظ او ر عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ گرین شرٹس میں ایک تبدیلی کی گئی، صاحبزادہ فرحان کی جگہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں