پشاور سرہ خاورہ میں فورسز پر شدت پسندوں کا حملہ اور فائرنگ 6 اہلکار شہید 2 زخمی

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔


ویب ڈیسک June 20, 2013
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: متنی کے علاقے سرہ خاورہ میں سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کی فائرنگ اور راکٹ حملے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ سرہ خاورہ سے گزر رہا تھا کہ اچانک شدت پسندوں کی جانب سے راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 شدت پسند بھی مارے گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں