سرکاری زمین پر قبضے کیخلاف آبپاشی ملازمین کا مظاہرہ

ایس ڈی او آفس اور ریسٹ ہاؤس کی 4 ایکڑ زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرایا جائے، مظاہرین


Nama Nigar June 20, 2013
احمد خان چانڈیو ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ پور چاکر میں لینڈ مافیا نے محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او آفس اور ریسٹ ہاؤس کی 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔

محکمہ آبپاشی سب ڈویژن شاہ پور چاکر اور نصرت ڈویژن نواب شاہ کے ورکرز یونین کے عہدیداروں احمد خان چانڈیو، محمد عثمان، جعفر زرداری، بشیر لاشاری اور محمد قاسم ڈاہری کی قیادت میں سب ڈویژن آفس اور ایریگیشن ریسٹ ہاؤس کی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر دھرنا دیا گیا۔

احمد خان چانڈیو ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہ پور چاکر میں لینڈ مافیا نے محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او آفس اور ریسٹ ہاؤس کی 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور اس زمین پر تعمیراتی کام بھی شروع کر رکھا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی او علی اکبر نے ان افراد کے خلاف پولیس تھانہ شاہ پو چاکر کے ایس ایچ او کو ایک سرکاری لیٹر لکھا ہے۔



جس میںکہا گیا ہے کہ سرکاری زمین سے لینڈ مافیا کا قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے۔ لیکن ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج نہیں کی اور قبضہ خالی کرانے سے بھی انکار کر دیا ہے جس پر ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں