خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ اور عام تعطیل کا اعلان

صوبے میں سرکاری پرچم سرنگوں رہے گا، ترجمان کے پی


ویب ڈیسک November 02, 2018
تعطیل کا فیصلہ موجودہ حالات اور مولانا سمیع الحق کی شہادت کی وجہ سے کیا گیا، ضیا اللہ بنگش (فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا حکومت نے کل صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ اور عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے ایک روزہ سوگ اور عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے پی کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر کل ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، صوبے میں سرکاری پرچم سرنگوں رہے گا جب کہ صوبے میں تمام سرکاری تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور کل صوبے بھر کے پرائمری و سیکنڈری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں عام تعطیل کا فیصلہ موجودہ حالات اور مولانا سمیع الحق کی شہادت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں