اسپورٹس تنازع کا خاتمہ وزیر اعظم کردار ادا کرینگے اختر رسول

پی او اے اور پی ایس بی کے اختلافات افسوسناک اور کھیلوں کیلیے نقصان دہ ہیں.

پی او اے اور پی ایس بی کے اختلافات افسوسناک اور کھیلوں کیلیے نقصان دہ ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اولمپیئن اختر رسول نے کہا ہے کہ پی او اے اور پی ایس بی کا تنازع افسوسناک اور کھیلوں کیلیے نقصان دہ ہے۔

مسلم لیگ( ن) اوروزیراعظم میاں نواز شریف اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ورلڈ ہاکی لیگ کے لیے جاری قومی تربیتی کیمپ کے آخری مرحلے میں کھلاڑیوں کی تربیت کرنے والے سابق کپتان اور مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت متعدد اہم مسائل حل کرنے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کوشاں ہے۔




ملک میں کھیلوں کے حوالے سے پی او اے اور پی ایس بی کا کردار اہم لیکن ان اداروں کے درمیان معاملات میں خرابی مناسب نہیں اور قومی مفاد کے خلاف ہے،1997 سے 1999کے دوران پی ایچ ایف کے صدر رہنے والے اختر رسول نے کہا کہ اولمپکس کی اہمیت ساری دنیا جانتی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ آئی او سی پاکستان پر پابندی نہ لگائے۔
Load Next Story