دوست کے اغوا اور قتل کے ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم

وجدان نے خود اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا، باپ سے تاوان لینے میں ناکامی پر مجھے مورد الزام ٹھہرایا

بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول نے خود اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا۔ فوٹو: فائل

سول کورٹ نمبر12 میں سخی پیر تھانے کے15 سالہ بچے وجدان الدین عرف وجی کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم بلال پاپڑ والا نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے اعتراف جرم کر لیا۔

بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول نے خود اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا، 20 لاکھ روپے تاوان کے لیے اپنے باپ کو فون کروایا، وجدان کے باپ نے تاوان دینے سے انکار کردیا۔




جس پر وجدان نے کہا کے تم نے ڈرامہ رچایا تھا، اس لیے اغوا کو قبول کر لو، ورنہ پھنسوا دوں گا، میں اپنے پسٹل سے اس کو ڈرا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور وہ مر گیا۔ جس کی لاش میں نے اپنی بیوی کے جہیز میں ملنے والے سوٹ کیس میں رکھ کر ہٹڑی کے قریب باغ میں پھینک دی۔ دوسری طرف پولیس نے ملزم بلال پاپڑ والا کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے تفتیشی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
Load Next Story