بے دخلی کے خلاف میرپور ناکا کے رہائشیوں کا مظاہرہ

با اثر زمیندار نے 1971 سے آباد 50 گھر مسمار کر دیے،سامان اور مویشی بھی لے گئے،مظاہرین

مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں کے خلاف کارروائی کر کے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔ فوٹو: فائل

میرپور ناکا کے رہائشیوں نے زمین سے بے دخل کیے جانے پر مقامی زمیندار کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

اس موقع پر مسمات رامو نے بتایا کہ میرپور ناکا کے قریب واقع زمین پر اس کی برادری کے 50 سے زائد گھر 1971 سے آباد تھے، جسے چند روز قبل مقامی زمیندار گلن اور اس کے بیٹوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مسمارکر کے وہاں مسلح افراد کا پہرہ لگا دیا ہے۔




جب کہ مذکورہ افراد نے ان کے گھروں کا سامان اور مال مویشی بھی لوٹ لیاہے۔ ان کے پاس سر چھپانے کا کوئی اور ٹھکانہ نہیں رہا اور اپنے بچوں کے ہمراہ دربدر کی ٹھوکریں کھانے اور کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں کے خلاف کارروائی کر کے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔
Load Next Story