فٹبال ورلڈ کپ2014اومان کی شرکت کا امکان روشن

اردن کو شکست،فاتح ٹیم کوالیفائنگ گروپ ’ بی ‘ میں تیسری پوزیشن کی حقدار.


AFP/Sports Desk June 20, 2013
اردن کو شکست،فاتح ٹیم کوالیفائنگ گروپ ’ بی ‘ میں تیسری پوزیشن کی حقدار۔ فوٹو: فائل

اومان نے اردن کو1-0 سے مات دے کر ورلڈ کپ 2014میں شرکت کا امکان روشن کرلیا۔

ایشین کوالیفائنگ میچ کے 3قیمتی پوائنٹس نے فاتح ٹیم کوگروپ ' بی ' میں تیسری پوزیشن کا حقدار بنا دیا، اب ازبکستان اور اردن کی ٹیمیں 6 اور 10 ستمبر کو ہوم اینڈ اوے لیگز میں مدمقابل آئیں گی، فاتح کو انٹرکانٹی نینٹل پلے آف کھیلنے کا موقع میسر آئے گا،ایران، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سے قبل جاپان بھی برازیل جانے کا ٹکٹ حاصل کرچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اومان کے کنگ عبداللہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر میزبان ٹیم کو گول بنانے کے کئی مواقع ملے لیکن وہ اس سے خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھاپائی، اس طرح اردن کے ہاتھوں اوے میچ میں 1-2 سے شکست کا حساب برابر کرنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا،اردن کو کھیل کے پہلے ہاف میں بھی گول بنانے کے 2 مواقع ملے۔



19ویں منٹ میں خلیل بانی اتیاہ اوڈائی السیفی کے شاندار کراس پر گیند کو جال میں نہیں پہنچا پائے،10 منٹ بعد میزبان فٹبالر موہماس الدیمیری کے ہیڈر پر گیند کراس بار کے اوپر سے گذرگئی،اومان کا فیصلہ کن گول کھیل کے 57ویں منٹ میں اسٹرائیکر احمد ابراہیم نے بنایا، کامیابی نے اردن کو 10 پوائنٹس کے ساتھ حریف سے آگے پہنچا دیا، خسارے میں جانے کے بعد اومان کی کوشش رہی کہ مقابلے کو برابر ہی کرلیا جائے، مزید ایک پوائنٹ بھی اسے اردن پر برتری دلانے کیلیے کافی ہوتا لیکن ایسا نہیں ہوسکا، اومانی ٹیم نے کھیل کے اختتامی 10 منٹ میں جارحانہ انداز اپنائے اور کئی چانسز بھی حاصل کیے لیکن ہر مرتبہ اردنی گول کیپر عمار صباح ان کی راہ میں حائل ہوتے رہے، انھوں نے کھیل کے 83ویں منٹ میں سعد ال مکھانیا کے طاقتور شوٹ پر بھی گیند کو عمدگی سے قابو کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں