میرپوربٹھورو پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس خراب صارفین پریشان

ایک ہفتہ ہوگیا، متعدد شکایات کے باوجود سروس بحال نہ ہوسکی، فوری بحالی کا مطالبہ


Nama Nigar June 20, 2013
میرپوربٹھورو میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس گزشتہ ایک ہفتے سے بند اور ناکارہ ہوچکی ہے جس کے باعث 70 فیصد صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل

پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہونے سے 70 فیصد صارفین سہولت سے محروم۔

تفصیلات کے مطابق میرپوربٹھورو میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس گزشتہ ایک ہفتے سے بند اور ناکارہ ہوچکی ہے جس کے باعث 70 فیصد صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین انتظار حسین ، گڈو میمن، دیوان ساجن نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی خرابی سے متعلق متعدد بار پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو شکایت درج کرائی جانے کے باوجود سروس بحال نہ ہوسکی۔



انھوں نے بتایا کہ کہ میرپوربٹھورو میں 70فیصد صارفین انٹرنیٹ کیبل باقاعدگی سے اداکرتے ہیں۔ ایک ہفتے سے خراب انٹرنیٹ سروس کو بحال کرنے کے لیے ابھی تک کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرائی جائے اور صارفین کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں