خیبرپختونخوا پولیس نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

پولیس کا مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کا مشورہ 


ویب ڈیسک November 03, 2018
پولیس کا مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کا مشورہ ۔ فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا پولیس نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں پشاور کا دورہ محدود کرنے اور سیکیورٹی سخت کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے مولانا فضل الرحمان پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ایک خط ارسال کیا ہے۔ خط میں مولانا فضل الرحمان کو دورہ پشاور محدود کرنے اور سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی پشاور کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور مختلف اطراف سے حملے کا خدشہ ہے اس لیے مولانا دورہ پشاور کے دوران اپنے شیڈول پر نظر ثانی کریں۔ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی سخت بنانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں