ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں مزید 7 پیسے مہنگا

132 روپے 56 پیسے پر آ گیا، اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی سے 131 روپے 50پیسے پر بند

132 روپے 56 پیسے پر آ گیا، اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی سے 131 روپے 50پیسے پر بند۔ فوٹو: فائل

HONG KONG:
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ ہوا۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں مزید 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ بڑھ کر 132 روپے 56 پیسے پر بند ہوئے تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 131روپے 50 پیسے پر آ گئی۔


واضح رہے اکتوبر 2018 کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی بتدریج اڑان جاری رہنے کے سبب امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپر8.16 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور اکتوبر 2018 کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 8 روپے 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اکتوبر2018 کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں مجموعی طورپر 5روپے20 پیسے کا اضافہ ہوا اسطرح سے ماہ اکتوبر میں اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اکتوبر 2018 میں روپے کی نسبت یورو کرنسی کے انٹربینک ریٹ میں 4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں یوروکرنسی کی قدر انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 6 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا۔

 
Load Next Story