جاپان بجلی بحران کے خاتمے کیلیے سرمایہ کاری کرے خواجہ آصف

وزیر پانی وبجلی سے جاپانی سفیرکی ملاقات،ترقیاتی ایجنڈے میں مدد کی یقین دہانی.


Online June 20, 2013
جاپان کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں مزید سرمایہ لگانے کے خواہاں ہیں، ہیروشی او۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور توانائی بحران کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاپان کے سفیر ہیروشی او سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تعلقات اور پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئلے اور ہائیڈرو پاور جنریشن میں غیرملکی سرمایہ کاری ہماری ضروریات کو پوری کرے گی۔



انھوں نے جاپانی سفیر کو پیداواراورتقسیم میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ لوڈشیڈنگ، پیداواری لاگت میں کمی کے لیے جاپانی سفیر نے حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل میں اپنی حکومت کی مکمل مددکا یقین دلایا اورکہا کہ جاپان کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں