کھوسہ سردار نظر انداز ن لیگ میں لغاری گروپ فعال ہوگیا

وفاقی وصوبائی کابینہ میں کھوسہ گروپ شامل نہیں، ڈیرہ میں وزرا کی میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی.


Numainda Express June 20, 2013
دوست کھوسہ اورشہباز شریف کے درمیان اختلافات نے کھوسہ گروپ کو سیاسی طور پر کمزور کیا. فوٹو: فائل

(ن) لیگ کی مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی میں سابق سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ کونظراندازکردیا گیا جبکہ ضلع ڈیرہ غازیخان کے سیاسی وانتظامی معاملات میں بھی کھوسہ گروپ پس منظرمیں چلا گیا تاہم حال ہی میں ن لیگ میں شامل ہونیوالا لغاری گروپ فعال نظرآنے لگا۔

الیکشن 2013 سے قبل ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان پیدا ہونیوالے اختلافات نے ہی کھوسہ گروپ کوسیاسی طور پر کمزور اورسیف الدین کھوسہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت نے ذوالفقارکھوسہ کی سیاسی ساکھ کوکافی نقصان پہنچایا۔



یہی وجہ ہے کہ الیکشن 2013 میں وزیراعلیٰ پنجاب سے معذرت کے باوجود ن لیگ نے دوست محمدکھوسہ کوشہرڈیرہ غازیخان کی اہم نشست پی پی 244 پرٹکٹ دینے کے بجائے ان کے بڑے بھائی حسام الدین کھوسہ کو ن لیگ کا امیدوار نامزد کیا۔ حسام الدین کھوسہ پی پی 244کے ووٹروں کیلیے نہ صرف اجنبی امیدوار تھے بلکہ سیاست سے انھیں دلچسپی صرف الیکشن میں حصہ لینے کی حد تک تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں