پی آئی اے 777 طیارے ڈرائی لیز پر لے رہی ہےترجمان

پیپرا کے متعلقہ رولز پر کاربند رہتے ہوئے ٹینڈر کے شائع کرنے سے لیکر چھان بین اور دیگر عوامل کو پر کھا گیا ہے۔


Staff Reporter August 18, 2012
پی آ ئی اے پیپرا رولز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دو بو ئنگ 777طیارے ڈرائی لیز پر لے رہی ہے۔ فوٹو: فائل

پی آ ئی اے پیپرا رولز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دو بو ئنگ 777طیارے ڈرائی لیز پر لے رہی ہے اور اس ضمن میں پیپرا کے متعلقہ رولز پر کاربند رہتے ہوئے ٹینڈر کے شائع کرنے سے لیکر چھان بین اور دیگر عوامل کو پر کھا گیا ہے۔

ٹر انسپر نسی انٹر نیشنل پاکستان کی ان طیاروں کے بارے میں شکایت جائز نہیں، ہوسکتا ہے کہ ان طیاروں کے تکنیکی معاملات کے بارے میں سمجھ بوجھ کی کمی کی وجہ سے وہ ایسا کر رہے ہیں،اس سے قبل ٹر انسپر نسی انٹر نیشنل پاکستان نے پی آ ئی اے پر بوئنگ 737-800طیاروں کے برانڈ کا نام ماڈل نمبر اشتہار میں دینے کا الزام لگایاتھا جو با لکل پیپر ا رول کے مطابق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔