حج کوٹے میں کمی کیلیے قرعہ اندازی یانام واپس لینے کی تجاویز

رضاکارانہ طورپردستبردارہونے والوں کوآئندہ سال اسی پیکیج پرترجیحاً بھجوایاجائیگا

رضاکارانہ طورپردستبردارہونے والوں کوآئندہ سال اسی پیکیج پرترجیحاً بھجوایاجائیگا فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امورنے سعودی حکومت کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کے کوٹے میں20 فیصد کمی کے اعلان کے بعدمختلف آپشن پرغورشروع کردیا ہے۔

وزارت ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت85 ہزار افراد کے کوٹے میں کمی کے حوالے سے ایک تجویزیہ زیرغور ہے کہ کامیاب افراد میں سے 10 فیصد کوٹا کم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کرادی جائے جبکہ دوسرے آپشن کے تحت اخبارات میں اشتہاردیا جا رہا ہے کہ جن افراد نے رواں سال حج کے لیے اپلائی کیا ہے وہ اگر رضاکارانہ طور پرا پنا نام واپس لیناچاہیںتواسی پیکج پرآئندہ سال انھیں حج پر بھجوایا جائے گا اوراضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔




ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے ابھی تک کسی اسلامی ملک کے کوٹے میں کمی کے حوالے سے رعایت نہیں دی ہے جبکہ یہی پالیسی پاکستان کے متعلق بھی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکیم کا کوٹا بھی 10فیصد کم کیا جائے گا اور اس کے لیے بھی پالیسی بنا دی گئی ہے۔
Load Next Story