نکاح پر نکاح کا الزام اداکارہ میرا نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا
عتیق الرحمان نے جھوٹ بول کر فیملی عدالت کو گمراہ کیا، ادکارہ کا موقف
اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے ایک بار پھر عتیق الرحمان کے ساتھ نکاح سے انکار کرتے ہوئے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا، فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح درست قرار دیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا 9 سال بعد عتیق الرحمان کی بیوی قرار
اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا، فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ عتیق الرحمان نے جھوٹ بول کر فیملی عدالت کو گمراہ کیا۔ اداکارہ نے نکاح کی تصاویر کو بھی جعلی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی اسکینڈل کوئین نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کی فیملی عدالت نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نکاح نامے کو درست قرار دیاتھا عدالتی فیصلے میں میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے۔