سینیٹ کے منتخب ناموں میںسے وی سی بنایا جائے اساتذہ جامعہ اردو

ڈاکٹر جاوید لغاری کے وی سی جامعہ اردو کیلیے سینیٹ کے منظورکردہ ناموں پر اعتراض کو مسترد کیا جائے


Staff Reporter August 18, 2012
یونیورسٹی کو برباد کرنے کی کو شش کی جارہی ہے اور شفاف عمل کے ذریعے آنے والے وائس چانسلر کا راستہ روکا جا رہا ہے۔ انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹي۔ فوٹو: فائل

انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق اور سائنس کیمپس کے رہنمائوں نے یونیورسٹی چانسلر اور صدر آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے کہ شیخ الجامعہ کیلیے سینیٹ کے تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک کو ہی اردو یونیوسٹی کا مستقل وائس چانسلر مقرر کیا جا ئے،یونیورسٹی کو برباد کرنے کی کو شش کی جارہی ہے اور شفاف عمل کے ذریعے آنے والے وائس چانسلر کا راستہ روکا جا رہا ہے۔

انجمن اساتذہ کے صدر پروفیسر اسماعیل موسیٰ نائب ،صدر پروفیسرسعیدہ دائوداور سیکریٹر ی جنرل پروفیسر نجم العارفین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین اور تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید لغاری نے تلاش کمیٹی کے تجویز کردہ ناموں پر اعتراض کر کے خود اپنے اوپر عدم اعتماد کیا ہے،انھوں نے اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر جاوید لغاری کے اعتراض کو مسترد کرکے وائس چانسلر کے لیے تجویز کردہ تینوں نام فوری طور پر یونیورسٹی کے چانسلر کو بھجوادے۔

علاوہ ازیں انجمن اساتذہ سائنس کیمپس کی انجمن اساتذہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کی جانب سے تلاش کمیٹی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت کے باوجود امیدواروں کے ناموں پر اعتراض اور خط لکھنا سمجھ سے بالاترہے،جامعہ اردو کی سینیٹ میں اساتذہ کے نمائندوں پروفیسرناصرعباس اور پروفیسر سیما ناز صدیقی نے اردو یونیورسٹی سینیٹ کے دیگر اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر جاوید لغاری کے وی سی جامعہ اردو کیلیے سینیٹ کے منظورکردہ ناموں پر اعتراض کو مسترد کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جاوید لغاری نے 49 اساتذہ میں سے 11 کا اور پھر 11 میں سے 4 کا انتخاب کیا تھا ، ڈاکٹر جاوید لغاری کا خط اراکین تلاش کمیٹی اور اراکین سینیٹ کی ہتک ہے انھوں نے کہا کہ تین اساتذہ میں سے ہی حسب قاعدہ کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرکے یونیورسٹی کو مزید بحران سے بچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں