بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دی گئی ہےشرجیل میمن

ایجوکیشن منیجرز مقرر کریں گے،اساتذہ کی اہلیت، طلبا کی کارکردگی بہتر بنائی جائیگی

دیہات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے گراف شہری علاقوں کے برابر لایا جائیگا۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں تعلیمی شعبے کیلیے118.74 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔بدھ کواپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے ترجیحی بنیادوں پر تعلیم کے فروغ اور انفرااسٹرکچر سے متعلق سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا حجم بڑھاتے ہوئے 13.48 ارب روپے مختص کیے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام کے فیز 2 میں عالمی بینک کے تعاون سے اسکولوں کی شمولیت کو بڑھایا جائے گا اور طالب علموں کی کارکردگی کا مرحلہ وار جائزہ لیاجائے گا ۔




اساتذہ کی بھرتیوں میں ان کی اہلیت کو پرکھتے ہوئے ٹیچر منیجمنٹ سسٹم کو ازسر نو فعال کیاجائے گا جبکہ ایجوکیشن منیجرز کا تقرر بھی کیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے دیہات میں کمیونٹی کی بنیاد پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیاجائے گا جس سے دیہات میں تعلیم کا گراف شہری علاقوں کے برابر لانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی ۔
Load Next Story