سعودی پیکیج اور وزیراعظم کے دورہ چین کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات

ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک November 03, 2018
ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا فوٹو:فائل

سعودی بیل آؤٹ پیکیج اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند سطح 42004 کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ 42000 کی حد بھی پھلانگ گئی

سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے بعد سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔ 8 ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7728 ارب سے بڑھ کر 8388 ارب روپے ہوگیا، ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹراورسمینٹ سیکٹر کے شئیرز میں نمایاں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں