اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 گاڑیاں غائب

نیب نے گاڑیاں کی تلاش کے لئے محکمہ ایکسائز سے مدد مانگ لی

محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کرے، نیب مراسلہ فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے, عدالتی حکم پر جب نیب نے کارروائی شروع کی تو معلوم ہوا گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہیں، جس پر نیب لاہور نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مدد مانگ لی۔




اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو مراسلہ بھی بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کر رہا ہے مگر گلبرگ 3 میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے 2 قیمتی گاڑیاں غائب ہیں، غائب گاڑیوں میں مرسڈیز بینز نمبر MV-19 اور لینڈ کروزر نمبر AY-19 شامل ہیں لہٰذا ان گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نیب کی معاونت کرے.
Load Next Story