آیات پرمبنی اشتہارات کا مناسب حل نکالیں گےپرویز رشید

مذہبی طبقہ رہنمائی کرے توشکرگزارہوں گے،وزیراطلاعات کاتوجہ دلائو نوٹس پر جواب


APP/Numainda Express June 20, 2013
مذہبی طبقہ رہنمائی کرے توشکرگزارہوں گے،وزیراطلاعات کاتوجہ دلائو نوٹس پر جواب فوٹو آئی این پی/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اخبارات میں قرآنی آیات پر مبنی اشتہارات شائع کرنے کی روک تھام کیلیے اخباری مالکان اور ان کی تنظیموں سے مل کر حل نکالا جائیگا۔

بحیثیت مسلمان ہمیں اخبارات میں شائع قرآنی آیات کا تقدس اور احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے ، اخبار چھاپنے ، تقسیم کرنے اور پڑھنے والے سب کو اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مخدوم زادہ باسط بخاری کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ قرآن کریم ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے۔



اس کی بیحرمتی ہم سب کیلیے باعث تکلیف ہے ، حکومت اکیلی قرآنی آیات کی اشاعت کے حوالے سے فیصلہ نہیں کرسکتی ، بہتر ہوگا کہ اخباری مالکان کی تنظیموں کے ذریعے اس کا حل نکالا جائے تاکہ قرآن پاک کی آیات کی اشاعت پر پابندی کا تاثر بھی نہ ملے اور قرآنی آیات کی بیحرمتی بھی نہ ہو، مذہبی طبقہ بھی اگر اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کرے تو شکر گزار ہوں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |