سوئس ہی نہیں زرداری کیخلاف اور بھی کیسز ہیں رانا ثنااللہ

بلدیاتی الیکشن 6ماہ میں کرائینگے، دیکھتے ہیں پی ٹی آئی پختونخوا میں کیا گل کھلاتی ہے

مشرف کیخلاف آرٹیکل6 کے تحت کارروائی ہو گی تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کیخلاف سوئس نہیں اور بھی بہت سے کرپشن کیسز ہیں۔

لوٹی دولت واپس لانے کیلیے ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، پرویز مشرف قومی مجرم ہیں ان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو گی تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا، پروٹوکول اور سیکیورٹی نہ لینے کی بات کرنے والی تحریک انصاف عمران خان کی سیکیورٹی کے بارے میں بھی بتائے؟




تحریک انصاف کو صرف پنجاب میں اپوزیشن کا مینڈیٹ ملا دیکھتے ہیں وہ خیبر پختونخوا میں کیا گل کھلاتی ہے، شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے دور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف نہیں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائے، اب ہمیں احتجاجی کیمپ لگانے کی ضرورت نہیں وفاقی حکومت نے منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load Next Story