انتخابات سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا بھی کیا جائے گا صدر عارف علوی

حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ تجارت کی راہیں کھولنا ہے، صدر مملکت

کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میں خود متحرک ہوں، ڈاکٹر عارف علوی فوٹو: فائل

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا بھی کیا جائے گا۔


کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ تجارت کی راہیں کھولنا ہے، تاجر برادری ترقی کا پہیہ ہیں، کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے، سرمایہ کاروں کی گھبراہٹ دور کرنے کے لیے قانون اور انفرااسٹرکچر بہتر کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ریاست کا کام ہے کہ امیر وغریب کے بچوں کا معیار تعلیم یکساں ہو، یکساں معیار تعلیم کے نظام سے پاکستان کی تیز رفتار ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا بھی کیا جائے گا، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے میں خود متحرک ہوں، لیاری ایکسپریس وے کو بھی وفاق اون کرے گا۔
Load Next Story