لاہور میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے ذہنی مریض نوجوان جاں بحق
نوجوان مبینہ طور پر چھری لے کر لوگوں کو دھمکا رہا تھا
سبزہ زار کے علاقے میں ڈولفن فورس کے سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک نوجوان چھری لے کر لوگوں کو دھمکاتا پھر رہا ہے۔ ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچے اور ہوائی فائرنگ کرکے اسے قابو کرنا چاہا تو نوجوان نے اہلکاروں پر بھی وار کرنے کی کوشش کی جس سے ایک اہلکار مبینہ طور پر زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈولفن فورس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
اہلکار نے جواب میں نوجوان پر گولی چلادی جو اس کے سینے میں لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ نوجوان کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا اور معلوم ہوا کہ وہ ذہنی مریض تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کے چھری کے وار سے دیگر چار لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف شہریوں نے ڈولفن اہلکار کو گھیر لیا اور احتجاج کیا۔
ایس ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ نوجوان کے حملہ کرنے پر ڈولفن اہلکار نے اپنے دفاع میں گولیاں چلائیں، جائے وقوع سے شواہد اور بیانات جمع کر لیے ہیں اور زخمی ڈولفن اہل کار کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔