اسلام آباد ہائیکورٹ ایمنسٹی اسکیم کالعدم 50 ہزار گاڑیاں نیلام کرنے کا حکم

سابق حکومت نے جاتے جاتے5مارچ کو اسمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی


June 20, 2013
ساڑھے52ہزار گاڑیوں کو قانونی حیثیت دی گئی، سرکارکو تقریباً 16ارب ملے، اتنی گاڑیاں درآمد یا تیار کرتے تو حکومت کو 25ارب ملتے، مینوفیکچررز۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کوغیر قانونی قرار دیدیا، یاد رہے کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے5مارچ کو اسمگل گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی۔

خواجہ سعد سلیم کی درخواست پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ایسی 50ہزار گاڑیاں ضبط کرنے اور ان کی نیلامی کا حکم دیا ہے، رواں سال ایف بی آر نے اسمگل گاڑیاں قانون کے دائرے میں لانے کیلیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا۔



عدالت نے5 مارچ 2013کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ایس آر او کو بھی کالعدم قرار دے دیا، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت کل 52ہزار 500 گاڑیوں کو قانونی حیثیت دی گئی جس کے نتیجے میں سرکار کو تقریباً16ارب روپے حاصل ہوئے، کار مینوفیکچررز کے مطابق اگر وہ اتنی ہی گاڑیاں درآمد یا تیار کرتے تو حکومت کو ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 25ارب روپے ملتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |