سائبر حملے کا خطرہ متعد نجی بینکوں نے اے ٹی ایم سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں

آن لائن موبائل بینکنگ کو 3 نومبر سے تکنیکی بنیادوں کے سبب 2 روز کے لیے بند کیا جائے گا


ویب ڈیسک November 03, 2018
سائبر چوروں کے بازار جوکر اسٹیشن پر 10 بینکوں کے 8704 صارفین کا ڈیٹا فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ (فوٹو:فائل)

پاکستان کے متعد نجی بینکوں نے سائبر حملوں کے پیش نظر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائبر حملوں کے خدشات کے باعث پاکستان کے نجی بینکوں نے اے ٹی ایم کارڈز سے عالمی ادائیگیاں معطل کردی ہیں۔ اس خبر کا انکشاف عالمی نیوز ویب سائٹ برائن کرب آن سیکیورٹیز نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔

برائن کرب آن لائن کے مطابق دو نجی بینکوں نے اپنے صارفین کو ڈیبٹ کارڈ سے بین الاقوامی ادائیگیاں معطل کرنے کے برقی پیغام ارسال کردیئے ہیں، آن لائن موبائل بینکنگ کو 3 نومبر سے تکنیکی بنیادوں کے سبب 2 روز کے لیے بند کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 اکتوبر کو سائبر چوروں کے بازار جوکر اسٹیشن پر 10 بینکوں کے 8704 صارفین کا ڈیٹا فروخت ہوا تھا، ڈیٹا جمع ہونے کے دوسرے روز ایک پاکستانی بینک کے بیرونی ادائیگیوں کے انتظام پر سائبر حملہ سامنے آیا، جسے ڈیٹا فروخت کیے جانے کی کڑی بتایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں