ایران گیس معاہدے پر تاخیر ہوئی تو 30 لاکھ ڈالر یومیہ جرمانہ ہوگا وزیر پیٹرولیم

اگر31دسمبر2014ء تک منصوبے پرکام مکمل نہ ہوا، تاخیرپاکستان نے کی تویومیہ 30لاکھ ڈالر دیناہوگا,شاہد خاقان عباسی

اگر31دسمبر2014ء تک منصوبے پرکام مکمل نہ ہوا، تاخیرپاکستان نے کی تویومیہ 30لاکھ ڈالر دیناہوگا,شاہد خاقان عباسی فوٹو: فائل

وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرمعاہدے کے مطابق کام کریں گے۔


تاخیرکی صورت میںجرمانہ نئی بات نہیں جوملک تاخیرکرے گا معاہدے کے مطابق اسے جرمانہ اداکرناہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادسے جاری ایک بیان میں شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کااحترام کرتے ہیں ،مقررہ وقت پرمنصوبے پرکام مکمل کیاجائیگا۔ اگر31دسمبر2014ء تک منصوبے پرکام مکمل نہ ہوا، تاخیرپاکستان نے کی تویومیہ 30لاکھ ڈالر دیناہوگااورایران کی جانب سے تاخیر پر 35 لاکھ ڈالریومیہ جرمانہ ہوگا، یہ جرمانہ دونوں ملکوں کیلیے ہے۔
Load Next Story