677 ٹن وزنی بحری جہاز کو دانتوں سے کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

اس سے قبل یوکرائن کے ہی ایک شہری نے 635 ٹن وزنی جہاز کو 50 فٹ تک کھینچا تھا

اسکویچ 22 ٹن وزنی ٹرام کو کھینچنے کا ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں (فوٹو : یوکرائن میڈیا)

یوکرائن میں مضبوط دانتوں کے مالک شخص نے 677 ٹن وزنی مال بردار بحری جہاز کو اپنے دانتوں سے کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 40 سالہ شخص اسکیویچ نے اس حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ سیکڑوں حاضرین کی موجودگی میں کیا جس میں انہوں نے 677 ٹن وزنی بحری کو 52 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس ریکارڈ پر یوکرائن حکومت نے انہیں قومی اعزاز سے بھی نوازا۔

اسکویچ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کارنامے کو درج کرانے کے لیے اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس سے قبل وہ 21.5 ٹن کی ٹرام کو 22.3 فٹ تک کھینچ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا چکے ہیں تاہم وہ ہانا پیئو کے 2001ء میں بنائے گئے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکے تھے۔


اسکویچ نے اپنی کامیابی کو والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہانا پیئو کے ریکارڈ کو توڑنا میرا ایک خواب تھا جسے آج پورا کرلیا تاہم اس کے لیے سخت اور انتھک محنت کی۔

https://youtu.be/QvXbo3R0hNs

یاد رہے کہ ہانا پیئو نامی شخص نے سال 2001ء میں 635 ٹن وزنی جہاز کو 50 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
Load Next Story