بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شہید

پاک فوج کے دستوں نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 03, 2018
پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، آئی ایس پی آر . فوٹو : فائل

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 22 سالہ خاتون شہید ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور بھمبر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

یہ پڑھیں: بھارتی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون شہری 22 سالہ منزہ شہید ہوگئی جو کہ دو بچوں کی ماں تھی۔ پاک فوج نے بھی مؤثر جوابی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں