نئی سیکیورٹی پالیسی مرتب کرنے کے لیے اجلاس آج ہوگا

وزیرداخلہ نثارکی زیرصدارت موجودہ ملکی صورتحال میں نئی سیکیورٹی پالیسی مرتب کرنے کیلیے اعلیٰ سطح کااہم اجلاس آج ہوگا


June 20, 2013
وزیرداخلہ نثارکی زیرصدارت موجودہ ملکی صورتحال میں نئی سیکیورٹی پالیسی مرتب کرنے کیلیے اعلیٰ سطح کااہم اجلاس آج ہوگا فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ نثارکی زیرصدارت موجودہ ملکی صورتحال میں نئی سیکیورٹی پالیسی مرتب کرنے کیلیے اعلیٰ سطح کااہم اجلاس (آج)جمعرات کوہوگاجس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں پولیس،قانون نافذکرنے والے اداروں اورپیرا ملٹڑی فورسز کے سربراہان کو مدعو کیاگیاہے ، اہم حکومتی سرکاری اورغیر سرکاری شخصیات کی سیکیورٹی اورپروٹوکول پر مامور پیرا ملٹری فورسز کوواپس لینے کا اعلان بھی کیا جائے گا،دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورس کے قیام سمیت کئی دیگراہم فیصلے ہونگے۔ذرائع کے مطابق کالعد تنظیموں کے رہنمائوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے،بلوچستان ،خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں لڑنے والے عسکریت پسندوں کیلیے ہتھیارپھینکے کی صورت میں معافی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |