وزیر اعظم احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر برہم شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، عمران خان


ویب ڈیسک November 03, 2018
وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، عمران خان (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسیہ کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے تین روزہ احتجاج اور دھرنوں کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گاڑیاں جلادی گئیں، سڑکوں پر گاڑیاں لانے والے افراد پر ڈنڈے برسائے گئے اور پتھراؤ کیا گیا۔

یہ پڑھیں: 3 روزہ احتجاج؛ شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، سیکڑوں گرفتار
ذرائع کے مطابق لوگوں کے اس نقصان پر وزیر اعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شرپسندوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایات دی ہیں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

ذرائع کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس سے وزیر اعظم کو مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔