سوشل میڈیا پاکستان میں چائے خانہ بن چکا صدر عارف علوی
جس کا جو جی چاہے وہ لکھ دیتا ہے، میں نے ٹویٹر اکاؤنٹ 2007 میں بنایا، 35 ہزار ٹویٹ کیے
صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پاکستان میں چائے خانہ بن چکا ہے جس کا جوجی چاہے وہ لکھ دیتا ہے۔
صدرمملکت نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کھل کر باتیں کیں اوراپنے ماضی کی یادیں حاضرین محفل سے شیئرکیں انھوں نے موجودہ حالات پر بھی اظہار خیال کیا۔
صدرمملکت نے بتایا کہ انھوں نے پہلا کمپیوٹر سال 1983 میں خریدا تھا اس وقت انھوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر چارکمپیوٹر خریدے جس میں سے 2 فروخت کر دیے ایک کمپیوٹرسپارکو نے خریدا جس پر حاضرین نے انھیں خوب داد دی۔
صدرمملکت نے بتایا کہ وہ کوانٹم فزکس کے شوقین ہیں، صدر عارف علوی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر کچھ نہیں چھپ سکتا ماضی کی کہی ہوئی بات موجودہ صورتحال سے منسلک ہوجاتی ہے، انھوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی وڈیو کا ذکر بھی کیا جس میں انھیں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران چٹکی بجا کر پٹرول پمپ بند کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
صدرمملکت نے کہا کِہ میں نے ایک فلم (جوانی پھرنہیں آنی) دیکھی تو تنقید ہوئی ،بعض نے اسے سراہا ، کسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر کو ایسی فلم نہیں دیکھنی چاہیے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ملک سے تعلیم کے دہرے نظام کا خاتمہ ضروری ہے ، پارلیمنٹ اور حکمران سوچیں کہ ہم تعلیم میں کیوں پیچھے ہیں، نیا پاکستان بہترمعیار تعلیم سے ہی بن سکتا ہے انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کا بھی ذکر کیاجو سال 2007 میں بنایا تھا، وہ اب تک 35 ہزار ٹوئیٹس کر چکے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا ہدف قوم کو بہتر پاکستان دے کرجانا ہے۔