نیب کی 1 سالہ کارکردگی 2580 ملین روپے وصول کئے

بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے2580 ملین روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔


APP November 04, 2018
بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے2580 ملین روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے 1 سال میں 2580 ملین روپے وصول کئے۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اکتوبر 2017ء سے اکتوبر 2018ء تک 44315 شکایات موصول ہوئیں۔ 1713 شکایات کی جانچ پڑتال' 877 انکوائریوں اور 227 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران نیب نے 503 ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے2580 ملین روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران قانون کے مطابق بدعنوانی کے 440 ریفرنس متعلقہ احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں' نیب کی جانب سے جاری کی گئی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق وصول کی گئی رقم متاثرین اور کئی سرکاری اداروں کو واپس کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کئی ایگزیکٹو بورڈز کے اجلاس ہوئے جس میں مختلف اہم فیصلے کئے گئے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |