مشن پرواز مکمل  فخر عالم دنیا کا چکر لگانےوالے پہلے پاکستانی بن گئے

فخر عالم24روز میں سنگل انجن جہاز میں پوری دنیا کا چکر لگا کر واپس فلوریڈا پہنچ گئے


ویب ڈیسک November 04, 2018
فخر عالم تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے فوٹو:ٹوئٹر

پاکستان کے معروف گلوکاروفنکار فخرعالم کا مشن پرواز مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر نکلے فخرعالم کا سفر مکمل ہوگیا فخرعالم تنہا جہاز پر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نےاپنے سفر کاآغاز 10 اکتوبر کو امریکی ریاست فلوریڈا سے شروع کیاتھا اور24 روز میں سنگل انجن جہاز میں دنیا کا چکر لگاکر واپس فلوریڈا پہنچ گئے، اپنے سفر کے دوران انہوں نے 22 ممالک کا دورہ کیا۔ فخرعالم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے مشن پرواز مکمل ہونے کی خوشخبری ٹوئٹر پرپاکستان کا جھنڈا لہرا کر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔



فخر عالم کو اپنے مشن پرواز پرکئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا سفر کے آغاز میں جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث وہ مقررہ وقت پر اڑان نہ بھر سکے اور 4 روز کی تاخیر کے بعد مشن کاآغاز کیا بعد ازاں ویزہ ختم ہونے پر روسی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا لیکن فخر عالم نے کسی بھی مشکل کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا اور تمام رکاوٹوں کو پار کرکے اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں