ساف انڈر 15 فٹبال میں پاکستان کی دوسری پوزیشن
بنگلہ دیش نے ٹائٹل قبضے میں کرلیا، مقابلہ برابر رہا، پنالٹیز پر قومی ٹیم کو مات
ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان منزل کے قریب پہنچ کر فتح سے محروم، ٹائٹل بنگلہ دیش نے اپنے نام کرلیا۔
کھٹمنڈو میں کھیلے جانے والے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد اسکور 1-1 گول سے برابر رہا۔ بنگلہ دیش نے برتری حاصل کی، جواب میں محب اللہ نے گول داغ کر پاکستان کو کم بیک کا موقع دیا، پنالٹی ککس پر قسمت نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔
صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے نوجوان کھلاڑیوں کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹائٹل تو نہ جیت سکی لیکن دل ضرور جیت لیے۔
کوچ جوز بیتو پورٹیلا نے کھلاڑیوں میں جیت کا جذبہ پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، کھلاڑیوں نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان فٹبال کا مستقبل روشن ہے اور وطن عزیز میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مواقع فراہم کیے جانے کی ضرورت ہے، پی ایف ایف نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ نکھارنے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر انھوں نے فاتح ٹیم بنگلہ دیش کو مبارکباد پیش کی۔