دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے افراد کی تصاویر جاری

وزارت داخلہ کا ایف آئی اے اور پولیس کو شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم


ویب ڈیسک November 04, 2018
وزارت داخلہ کا ایف آئی اے اور پولیس کو شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم

وفاقی وزارت داخلہ نے آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

وفاقی حکومت نے دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکڑوں افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

شرپسندوں کی گرفتاری کےلیے ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ایف آئی اے کا سائبر ونگ اور پی ٹی اے بھی سوشل میڈیا پر شر انگیز مواد کا پتہ لگا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کو اسپیشل برانچ اور دیگر ذرائع سے دھرنے کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کی تصاویر موصول ہوگئی ہیں۔

وزارت داخلہ نے تصاویر جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ ان افراد کی شناخت کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی معاونت کریں۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے اور پولیس کو شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں