شمالی علاقہ جات میں برفباری ملک میں سردی کی لہر

کوئٹہ میں برفانی ہوائیں چلنا شروع، کراچی میں بھی موسم سرما کا آغاز

کوئٹہ میں برفانی ہوائیں چلنا شروع، کراچی میں بھی موسم سرما کا آغاز فوٹو:فائل

MADRID:
شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری سے ملک میں سردی کی لہر آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔


مالم جبہ، قلات اور کالام میں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

کوئٹہ میں بھی برفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے اثرات کراچی میں بھی محسوس ہورہے ہیں اور صبح سویرے موسم سرد ہوگیا ہے۔
Load Next Story