حکومت کی جانب سے کیلے فروخت کرنے والے بچے کی مالی امداد
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی سی نے غریب ریڑھی بان بچے کو دس ہزار روپے دیے
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کیلے بیچنے والے غریب لڑکے کی مالی امداد کردی گئی۔
دوروز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں احتجاج کے دوران شیخوپورہ میں مظاہرین کے ہجوم نے موقع سے فائدہ اٹھا کرغریب ریڑھی بان لڑکے پر دھاوا بول دیا تھا اور اس کی ریڑھی سے کیلے لوٹ لیے تھے۔
لڑکا مزاحمت کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں سے کیلے نا اٹھانے کی منتیں کرتارہا لیکن مظاہرین نے غریب ریڑھی بان کی ایک نہ سنی اور سارے کیلے لوٹ لیے، غریب لڑکے کی بے بسی اور لاچاری پر بھی کسی کو ترس نہ آیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: منت سماجت کے باوجود کیلے لوٹنے والوں کو ترس نہ آیا
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے غریب ریڑھی بان بچے کو تلاش کرکے اسے دس ہزار روپے دئیے ہیں۔
غریب ریڑھی بان کے والد کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا اپنی پڑھائی کا خرچ پورا کرنے کے لیے پھل فروخت کرتا ہے۔