وزيراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ايس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام كی ملاقات

ملاقات میں كراچی ميں امن و امان كے قيام كے حوالے سے بھی تبادلہ خيال کیا گیا


ویب ڈیسک June 20, 2013
ڈی جی آئی ايس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے وزيراعظم نوازشریف كو اپنے ادارے كی كاركردگی سے متعلق بھی آگاہ كيا، فوٹو:فائل

وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل محمد ظہیر الاسلام نےملاقات کی جس میں ادارے کی کارکردگی اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظہیر الاسلام نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں قومی سیکیورٹی اور علاقائی استحکام سميت ديگر اہم امور پر تبادلہ خيال كيا گيا، اس موقع پر كراچی ميں امن و امان كے قيام كے حوالے سے بھی تبادلہ خيال ہوا جبكہ ملاقات ميں كوئٹہ اور مردان ميں ہونے والے دہشت گردی كے واقعات ميں جانی و مالی نقصان پر افسوس كا اظہار كيا گيا جبكہ اس بات كا عزم ظاہر كيا گيا كہ دہشت گردی كے ناسور سے نمٹنے كےلئے تمام وسائل بروئے كار لائے جائيں گے اس موقع پر ڈی جی آئی ايس آئی نے وزيراعظم كو اپنے ادارے كی كاركردگی سے متعلق بھی آگاہ كيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں