وزیراعظم نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی

ٹاؤن کونسل اور ڈسٹرکٹ کونسل ختم کرکے ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے قیام کی تجویز


ویب ڈیسک November 04, 2018
شہری علاقوں میں ٹاؤن کونسل اور دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کردی جائیں گی فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون نے نئے بلدیاتی نظام کے قانونی مسودہ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے جسے جلد پنجاب کابینہ اور پھر صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ پنجاب کے وزیر بلدیات عبد العلیم خان نے نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔

نئے نظام کے تحت تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹس قائم کی جائیں گی ۔ شہری علاقوں میں ٹاؤن کونسل اور دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل ختم کرکے دیہی علاقوں میں ویلیج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسل بنائی جائیں گی۔

تحصیل اور سٹی ڈسٹرکٹ حکومتوں میں میئرز کے انتخابات براہ راست جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ تاہم حکومت پنجاب ویلیج کونسل اور نیبرہڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کی خواہشمند ہے۔

بلدیاتی ادارے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،واسا، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ اے) بلدیاتی حکومتوں کے ماتحت ہوں گے، تاہم پولیس بلدیاتی نمائندوں کے ماتحت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل چھ چھ ارکان پر مشتمل ہوگی جن کے سربراہان کو چیئرمین کہا جائے گا۔ ان کونسلز کے تین ارکان کو براہ راست منتخب کرنے اور تین اسپیشل سیٹیں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں