کرائے کے بجلی گھروں سے قوم کو چونا لگایاگیا وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف

ملک میں سالانہ 207 ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے اگر گھر ہی درست نہ ہو تو کوئی دوسرا ہماری کیا مدد کرے گا،خواجہ آصف


ویب ڈیسک June 20, 2013
بل نہ دینے پر غریب کی بجلی تو کاٹ دی جاتی ہے لیکن بڑے صنعتکاروں پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا،خواجہ آصف ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ ہماری بقا کا سوال بن چکی ہے جب کہ کرائے کے بجلی گھروں سے قوم کو چونا لگایا گیا۔

اسلام آباد میں پاور سیکٹر ریفارمز سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ہماری بقا کا سوال بن چکی ہے جبکہ ملک میں سالانہ 207 ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے اگر گھر ہی درست نہ ہو تو کوئی دوسرا ہماری کیا مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 سالوں میں لوڈشیڈنگ سےایک ہزار ارب کا نقصان ہوا، بل نہ دینے پر غریب کی بجلی تو کاٹ دی جاتی ہے لیکن بڑے صنعت کاروں پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا جبکہ 22 فیصد لائن لاسز او ر دیگر سرکاری اعدادوشمارغلط ہیں۔

وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی نے کہا کہ کرائے کے بجلی گھروں سے قوم کو چونا لگایاگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دورمیں ملک کی صورتحال انتہائی خراب تھی،مشرف نے جس وزیراعظم کو ہائی جیکر کہہ کر جیل میں ڈالا آج وہ دوبارہ وزیراعظم بن گئے جب کہ مشرف خود قید میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں