وزیراعظم نوازشریف نے خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو25 لاکھ نقد انعام دیا

پاکستان کی خواتین بہادر اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، نواز شریف


ویب ڈیسک June 20, 2013
ثمینہ بیگ نے گزشتہ ماہ اپنے بھائی اور دیگر ممالک کی خواتین کوہ پیماؤں کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ کوسر کیا تھا، فوٹو:فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو25 لاکھ نقد انعام دیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعظم نے انہیں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور ملک وقوم کے لئے ان کی خدمات کو سراہا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین بہادر اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں حکومت ان کی کوہ پیمائی کے حوصلہ سے افزائی جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے گزشتہ ماہ اپنے بھائی اور دیگر ممالک کی خواتین کوہ پیماؤں کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا،ثمینہ بیگ اس سے قبل ملک کی 10 بلند تری چوٹیاں بھی سر کر چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں