مولانا حامد الحق جے یو آئی س کے قائم مقام امیر منتخب
آسیہ ملعونہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اسے فوری پھانسی دی جائے، مولانا حامد الحق
مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کو جے یو آئی (س) کا قائم مقام امیر منتخب کر لیا گیا۔
نوشہرہ میں مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد جے یو آئی (س) کے نئے امیر کے انتخاب کیلئے پارٹی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانا حامد الحق، مولانا انوار الحق، مولانا یوسف شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کو جے یو آئی (س) کا قائم مقام امیر منتخب کر لیا گیا جس کا اعلان جے یو آئی (س) کے سینئر نائب امیر مولانا بشیر احمد نے کیا۔ اس موقع پر مولانا حامد الحق نے کہا کہ پارٹی کے سب عہدیدار پرانے عہدوں پر بحال رہیں گے۔
مولانا حامد الحق نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہر سطح پر پاکستان کو متحد رکھنا چاہتے تھے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کی قاتلوں کو گرفتار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اسے فوری پھانسی دی جائے۔